Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

شہباز شریف کے اثاثوں میں اضافے کا انکشاف

شائع 04 مئ 2020 03:44pm

وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے سوال اٹھایا ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں شہباز شریف کے اثاثون کی مالیت بڑھ کر پانچ سو اننچاس ارب ہوگئی۔

وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے نیب نے شہباز شریف سے تفصیلات پوچھ کر برا نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ   انیس سو اٹھانوے میں شہبازشریف کے اثاثوں کی مالیت چار سو اناسی ملین روپے تھی، دو ہزار اٹھارہ میں اثاثہ جات پانچ سو اننچاس ارب روپے مالیت کے تھے۔

 فیاض چوہان نے کہا شہباز شریف کو اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ نئے پاکستان میں ایک مجرم ہیں۔